• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کے تنازع پر5افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر شجاع آباد پولیس کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر5 افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا جن کو نشتر منتقل کر دیا گیا ، حاجی محمد نے پولیس کو آگاہ کیا کہ موضع جھنگی میں لین دین کے تنازع پر منیر احمد، صغیر احمد، رفیق، شفیق، محمد نواز نے ملکر اس کی بہن منظوراں مائی اور اس کے بہنوئی غلام قاسم کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر پویس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین