• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈز کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،محکمہ صحت نے بلڈ ٹرانفیوژن سروسز کو جدید خطوط پر استوار اور شفاف بنانے کے لئے کمپویٹرائزیشن کا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کے وارڈز کو آئی ٹی کے نظام سے منسلک کیا جائے گا ،جس میں بلڈ کولیکشن ،ٹیسٹنگ ،سٹوریج کا ڈیٹا ہوگا ، اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ جناح ہسپتال لاہور میں شروع کیا جارہا ہے ، جس کی تکمیل کے بعد اس کادائرہ کار ملتان سمیت صوبہ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پھیلایا جائے گا کمپویٹرائزیشن کے لئے متعلقہ سٹاف کو کولڈ سٹوریج چین برقرار رکھنے سمیت ضروری تربیت دی جائے گی اور انہیں مطلوبہ آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین