• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ سے زائد کے بجلی نادہندگان کے کیسز نیب کو بھیجے جائینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد کے نادہندگان کے کیس قومی احتساب بیوروکے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق 3ماہ سے زائد عرصہ تک بھاری بل ادا نہ کرنے والے پرائیویٹ صارفین کے کیس نیب کو ریکوری کے لئے بھجوائے جائیں گے ، ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کمرشل آپریشن ڈیٹ (جنرل اینڈ ٹرانسمیشن) گائیڈ لائن 2017کا ڈرافٹ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ جاری کر دیا ہے، نیپرا ویب سائٹ پر جاری کردہ پبلک نوٹس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اپنی تجاویز و سفارشات 30روز میں دے سکتے ہیں ۔
تازہ ترین