• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کا تعلیمی اداروں میں ریفرنڈم ،مطالبات کے حق میں واک

ملتان(سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملتان بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ریفرنڈم کرایا گیا ۔ریفرنڈم میں یکساں نظام تعلیم ،تعلیمی بجٹ میں اضافہ ،طلبہ یونین کی بحالی ،فیسوں میں کمی اور تعلیمی کرپشن کے خاتمہ کے مطالبات کئے گئے، جامعہ زکریا ملتان میں 10 کیمپ لگائے گئے جس میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے رائے شماری میں حصہ لیا اور 9788طلبہ نے مطالبات کے حق میں جبکہ 560 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری صوبہ پنجاب برادر عبدالرحمٰن نے جمعیت زکریا کے وفد کے ہمراہ کیمپوں کا جائزہ لیا بعدازاں جمعیت کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں پر امن واک کی گئی اسی طرح جمعیت نے بوسن روڈ پر ایمرسن کالج کے سامنے ریفرنڈم کیمپ لگایا ، اس موقع پر رانا تنویر ہادی، مجاہد صالحین، ناظم ملتان عبید الرحمٰن بلوچ، مغیر المانی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین