• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمنان اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،رکن الدین حامدی

ملتان (سٹا ف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی نیو ملتان کے زیر اہتمام نکلنے والی 26ویں میلاد ریلی کے سلسلے میں میلاد کمیٹی کا ورکرز اجلاس شاہ رکن عالم کالونی میں منعقد ہوا ،جس میں سماجی سیاسی مذہبی رہنمائوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی نے دشمنان اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، جب تک امت مسلمہ اور پاکستان قوم متحد ہے اس وقت تک دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، اجلاس میں سیف الرحمن طاہری ، پروفیسر اختر علی انصاری،محمد ساجد علی قادری ، مسعود خالد علوی ، فرحت علی ہاشمی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین