• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل کےاطراف غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ ، ٹریفک جام معمول

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل افسران کی آشیرباد پر سابق پارکنگ ٹھیکیدار نے ضلع کونسل کےاطراف میں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بنا لیا جس کی وجہ سے کچہری روڈ پر پارکنگ سٹینڈ کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ، ضلع کونسل ملتان میں پارکنگ سٹینڈ کے باعث دفتر آنیوالے چیئرمینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہےاجلاس میں ضلع کونسل میں پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ، جس پر 30جون کو پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ختم کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ٹھیکیدار نے ضلع کونسل کے اطراف میں پارکنگ سٹینڈ بنا لیا ہے اور غیر قانونی طور پر ضلع کونسل آنیوالے شہریوں سے پارکنگ فیس وصولی شروع کردی ہے ،چیف آفیسر ضلع کونسل اصغر مجید کی جانب سے ریگولیشن برانچ کو جلد از جلد پارکنگ سٹینڈ کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر کارروائی تاحال نہ ہو سکی ، ایم او ریگولیشن اقبال نے کہا ہے کہ پارکنگ سٹینڈ غیر قانونی ہےجلد ہی کارروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین