• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،60 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 منشیات فروش،6 بھکاری، 2 بلا لائسنس گیس ری فل ،2 کالا پتھر ،1 سائونڈ سسٹم ،5 تیز رفتاری،5اشتہاری مجرمان کو بھگانے اور23 اشتہاری مجرمان اور 8 دیگر ملزمان سمیت60ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 118 لٹر شراب،2485گرام چرس برآمد کر لی ،گرفتار ملزمان میں نعمان ، اکرم ، خالد ، فرحان،غلام مرتضی ، اقبال، گلزار،شوکت ، کوثر بی بی ،، نوری، ثمینہ، کلثوم، تاجاں مائی، ،عبدالطیف، حماد، عابد، صابر، عاصم ،کاشف، ملزمان حیدر علی، مبشر، ارشد ، بشیر احمد، عثمان ، ظفر حسین ، عاصم، معین علی، ندیم، جاوید، مشتاق شامل ہیں ، پولیس نے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 135نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا، پولیس نے23سنگین نوعیت کے اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین