• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے وسیب کی عوام کو نظر انداز کرکے اپنا مخالف خود بنایا :عابدہ بخاری،مطلوب بخاری

ملتان( لیڈی رپورٹر)سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر دختر سرائیکستان عابدہ بخاری، مطلوب بخاری ، صباء فیصل نے سرائیکستان لانگ مارچ میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں سرائیکی وسیب کی عوام اب مزید تخت لاہور کا مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، حکمرانوں نے وسیب کی عوام کو مسلسل نظر انداز کرکے اپنا مخالف خود بنایا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ ہماری محرومیوں کا حل الگ صوبے کے بغیر ممکن نہیں، مطلوب بخاری نے کہا کہ انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے صوبہ سرائیکستان پر سیاست چمکانے والے سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر سرائیکستان عوامی اتحاد کی طرف سے پیش کردہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو وسیب کی عوام پنجاب اسمبلی کا گھیرائو کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تازہ ترین