• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے ،بی ایس سی کے پولیٹیکل سائنس اور فزکس کے پیپرزملتوی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام ہونے والے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں جمعرات 19اکتوبر کو ہونیوالا فزکس اور پولیٹیکل سائنس بی کےپیر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پرملتوی کردیئےگئے،اب یہ پیپرز بعد میں لئے جائیں گے کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان نے بتایا کہ 19اکتوبر کو ہونے والے فزکس اور پولیٹیکل سائنس بی کے پیپرز چند ناگزیر وجوہات کی بنا پرملتوی کردیئے گئے ہیں ،اب یہ پیپرز بعد میں لئے جائیں گے،جن کی تاریخ کااعلان جلد کردیاجائے گا،دوسری جانب طلبا وطالبات کو سینٹرز پہنچ کر معلوم ہوا تو انھیں شدید ذہنی اذیت کاسامنا کرناپڑا۔
تازہ ترین