• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ تعلیمی ڈیری پارک منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے، ڈاکٹر جاوید اقبال

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جامعہ کے ساتھ مشترکہ تعلیمی ڈیری پارک منصوبوں کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ جامعہ کے تحقیقی ادارہ کیسواب کے ساتھ مشترکہ ڈیری فارمنگ اور جدید ویکسین سے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے گذشتہ روزافغان قو نصل جنرل کوئٹہ اور ڈیری سائنس پارک کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنھوں نے گذشتہ روز وائس چانسلر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، انہوں نے کہا جامعہ اپنے ہمسایہ ممالک کے اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔ مشترکہ طور پر اساتذہ، تعلیمی، ماہرین، سائنسدانوں کے تبادلوں سمیت تعلیمی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔بعد ازاں وفود نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا ۔قبل ازیں ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کی تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان چار دہا ئیوں سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہیں۔ جس کے تعاون و اشتراک عمل سے اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اور ڈیری سائنس پارک کے تعاون سے ڈیری سائنس ویکیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ترکی کے مختلف ڈیری پارک کے انٹرنیشنل کورس کی کانفرنس حال ہی میں ترکی میں ہوگی۔ وفد میں پروفیسر سبان قریشی، ڈاکٹر محمد عظیم کاکڑ، پرویشنل چیف عبدالشکور بھی موجود تھے۔
تازہ ترین