• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے ، پیر سید منورحسین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین عالمی نبوت فاونڈیشن سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی نے مطالبہ کیا ہے کہ حلف نامے میں تبدیلی کرنیوالوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور قادیانیوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹایا جائے،ہماری جان ،اولاد اور مال سب بنی کریم ﷺ کی ناموس پر قربان ہیں، عقیدہ ختم نبوت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے ناکام و نامراد ہونگے،حکمران عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کی سرپرستی سے باز آجائیں ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم بنوت کے فارم سے حلف کو نکالنا اگر حکمران پارٹی کا فیصلہ نہیں تھا تو پھر اب تک ذمہ دارران اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں،وہ وزیر ہوں یا مشیر انہیں اسمبلی سے کیوں نہیں نکالا گیا،حکومت نے اب تک ان سے لاتعلقی کا اعلان کرکے جیل میں کیوں نہیں ڈالا،ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جب تک اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے اور پردے میں چھپے ذمہ داروں کو سزا نہیں مل جاتی،ہم ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ کیلئے غلامان مصطفیٰ کو اکٹھا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ میں ہے،ملک کے 21 کروڑ عاشقان مصطفیٰ ﷺ اس کیلئے جان و مال کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اسلام کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنا ملکی اسلامی ساخت پر خوفناک حملہ تھا،حکمران ہو ش کے ناخن لیں مسلمان ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہیں ہونے دینگے چائے اس کیلئے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے، انہوںنے کہا کہ بعض حکومتی وزیروں کا قادیانیوں کی حمایت کرنا ایک طے شدہ ایجنڈا معلوم ہوتا ہے جو ملک قوم کے استحکام کیلئے خطرہ ہے اس کے خاتمے کیلئے تمام مشائخ و علماء کرام باہر نکلیں گے ۔
تازہ ترین