• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائینگی،ڈاکٹر سلیم بلوچ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر سلیم بلوچ سینئر نائب صدر سید سلطان آغا جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفی اللہ کاکڑ نائب صدر ڈاکٹر حیات بڑیچ پریس سیکرٹری ڈاکٹر حیدر کرار نے کہا ہے کہ فارماسسٹس کے مسائل کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں گی صوبائی وزیر رحمت بلوچ وزیراعلیٰ اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیاجائےگا فورٹئیر سروس اسٹرکچر کو حتمی شکل دی جائےگی تمام فارماسسٹس اورڈرگ انسپکٹرز گواہ ہیں کہ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان نے اس حوالے سے تاریخی جدوجہد کی ہے فارماسسٹس کے حقوق کے حصول کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں لیکن کبھی فارماسسٹس کے حقوق پر سودےبازی نہیں کی ضروری ہے کہ فارماسسٹس اتحاد واتفاق قائم رکھتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ہاتھ مضبوط کریں۔
تازہ ترین