• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کو ڈی ریل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں،بلوچ ڈاکٹرفورم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچ ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیرصدارت مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف بلوچ ہوا جس میں ڈاکٹروں کے بلاجوازشوکاز بلوچستان کے صحت کے حوالے سے رپورٹ اور نئے میڈیکل کالجز زیربحث رہے ایجنڈوں پر بحث و مباحثہ کرتے ہوئے فورم کے رہنمائوں نے کہاکہ موجودہ دور میں ڈاکٹروں کو ڈی ریل کرنے کیلئے مختلف قسم کے حربے استعمال ہورہے ہیں جو کسی بھی شعور یافتہ طبقے کیلئے قابل قبول نہیں اوراس کی ہم فورم میں مخالفت کرینگے اور اس حوالے سے باقی ڈاکٹر تنظیموں سے مل کر جلد لائحہ عمل طے کرینگے فورم کے رہنمائوں نے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے بیشتر ہسپتالوں میں سہولیات کافقدان ہے جس کی وجہ سے مریض دربدر ہیں حکومت بھی ڈاکٹروں کو وہ پروٹوکول دینے سے قاصر ہے جس کے وہ مستحق ہیں پروٹوکول اپنی جگہ موجودہ وقت میں ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کا ایک ایسا سلسلہ شروع کیاجاچکا ہے جو باعث تشویش ہے رہنمائوں نے کہاکہ موجودہ دور میں بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے ابتری کی طرف جارہی ہے اور اس حوالے سے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت وقت کی سب سے اہم ضروریات میں سے ایک ہے اور اس کی رپورٹ کو ترتیب دینے کی ذمہ داری مرکزی کابینہ کے دوستوں کو دی گئی اور رپورٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی انہوںنے کہاکہ میڈیکل کالجز شعبہ کے لئے نعمت سے کم نہیں اور اس حوالے سے حکومتی عدم دلچسپی باعث افسوس ہے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آرہی۔
تازہ ترین