• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا افرادی قوت ،کمشنر مائنزلیبر ویلفیئر کے انتخابات میں شاہین پینل فتحیاب

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا افرادی قوت ‘ کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر کوئٹہ یونٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے نتائج کے مطابق شاہین پینل نے158جبکہ اسٹار پینل نے49ووٹ حاصل کئے ۔جس کے مطابق صدر علی نواز شاہوانی سیکرٹری جنرل غلام قادر شاہوانی چیئرمین عبدالرسول شاہوانی ڈپٹی چیئرمین سعید احمد سرپرہ سینئر نائب صدر اول عبدالطیف مینگل ‘ دوم عارف شاہ ‘ سوئم حاجی منیر احمد بڑیچ چہارم رفعت یاسمین ‘جونیئر نائب صدر اول روبینہ لطیف‘دوئم خدا بخش بلوچ ‘ سوئم عبدالحنان کاکڑ‘ چہارم ندیم سہیل‘ ایڈیشنل سیکرٹری غلام نادر شاہوانی ‘جوائنٹ سیکرٹری عاشق حسین ‘ڈپٹی سیکرٹری چودھری نذیر حسین ‘فنانس سیکرٹری غلام علی لاشاری ‘پریس سیکرٹری محمد زمان بلیدی ‘اسسٹنٹ پریس سیکرٹری غلام نبی مینگل ‘رابطہ سیکرٹری علی نواز جمالی اور آفس سیکرٹری شوکت علی بنگلزئی منتخب ہو گئے دریں اثنا نو منتخب عہدیداروں نے کہا کہ ملازمین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔
تازہ ترین