• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں،ٹکری حمیدبنگلزئی

کوئٹہ (پ ر) مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے چیئرمین ٹکری حمیدبنگلزئی صدرامر الدین آغا جنرل سیکرٹری عبدالغفورخلجی سینئر نائب صدر حاجی امیرمحمد اچکزئی نائب صدر اول حاجی تاج محمد بڑیچ نائب صدر دوم محمدولی ہوتک جوائنٹ سیکرٹری میرالٰہی بخش بنگلزئی جونیئرجوائنٹ سیکرٹری خیرالدین آغا سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سیدمحمدکاکڑ سیکرٹری فنانس احمدآغا سریاب کے صدر میربشیراحمدبنگلزئی فیض بنگلزئی محمدعثمان پرکانی ملک محمدحسین شاہوانی محمداکرم محمدشہی محمدایوب پرکانی یارمحمدساسولی ودیگر نے بیان میں کوئٹہ سبی روڈ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا ہے انہوںنے کہاکہ بے گناہ معصوم لوگوں کا بے دردی سے خون بہانے والے دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہیں حکومت دہشت گردوں کےخلاف موثر کارروائی کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائے انہوںنے سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عبدالسلام کے قتل پر بھی گہرے افسوس کااظہار کیا۔
تازہ ترین