• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی کرانی کی کثیر آبادی حکام کی عدم توجہی کے باعث مسائل کاشکار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کےقدیم علاقے کلی کرانی کی کثیر آبادی منتخب نمائندوں و متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث گمھبیر مسائل کاشکار ہے خستہ حال سڑکیں تجاوزات کی بھر مار، صفائی کی دگرگوں صورتحال طویل عرصے سے حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کامنہ چڑھا رہی ہے تاجروں اور رہائشیوں کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کا سب سے قدیم علاقہ مسائلستان بن گیا ہے کلی کرانی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال جبکہ بعض گلیوںمیں اسٹریٹ لائٹس ناپید ہیں نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے بعض جگہوں میں مکینوں نے خود ساختہ نالیاں بنا رکھی ہیں گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔
تازہ ترین