• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اسلام دشمنی میں تمام اخلاقی اقدار کوپس پشت ڈال چکا ہے ٗ حافظ عاکف

کوئٹہ(پ ر)عقیدہ ختم نبوت پرضرب لگانا اوربعدازاں پسپائی اختیار کرنا مذہب کے ساتھ سنگین مذاق ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی میں خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کبھی دہشت گردی کے حوالے سے اعترافی بیان دے کراورکبھی عقیدہ ختم نبوت پرکاری ضرب لگا کر بیرونی آقائوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ حکمران عالمی طاغوتی قوتوں کوبتانا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت آپ کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے لیکن حکومت کے مخالفین رکاوٹیں ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ درحقیقت حکومت آئین کی دفعہ 295/Cکوختم کرکے اپنے بیرونی آقائوں کوخوش کرنا چاہتی انہوں نے کہاکہ ملعونہ آسیہ جوتوہین رسالت کا اعتراف کرچکی ہے اُسے بعض پارٹی اداروں کی طرف سے انعام دینا ظاہر کرتا ہے کہ یورپ اسلام دشمنی میں تمام اخلاقی اقدار کوپس پشت ڈال چکا ہے انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کی پالیسی بنارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر مقتدرادارے امریکہ کی اس چال میں آکر اُس سے کسی نوعیت کا تعاون کریں گے تویہ پاکستان کی مکمل تباہی کاباعث بنے گا ۔
تازہ ترین