• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمود کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا، جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم وسابق وزیرحاجی عبدالواحدصدیقی نے مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے ذمہ داران،خانوزئی،پشین اورصوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمودکانفرنس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں استقبالیہ،انتظامیہ،سالاروں اورپبلسٹی کمیٹیوں کے سربراہان اوران کے معاونین اپنی ذمہ داریوں میں مصروف عمل ہیں ،کانفرنس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں کانفرنس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے، انہوں نے کہاکہ جمعیت ہی اس صوبے کی واحداکثریتی جماعت ہے جس کے پاس عوام کی بڑی تعدادہے اورمزید لوگ شمولیت اختیارکررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے لئے تمام اضلاع میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں قلعہ سیف اللہ،لورالائی،پشین،خضدارسمیت دیگراضلاع میں وال چاکنگ اوراشتہارات مہم جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ جمعیت ہی امیدکی آخری کرن ہے لوگوں کی امیدیں جمعیت کی قیادت سے وابستہ ہیں کانفرنس میں مفتی محمودکے مقدس مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کااظہارکیاجائے گا۔
تازہ ترین