• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پنجاب کے 15 رکنی وفد کا دورہ بیوٹمز

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے دورے پر آئے ہوئے پنجا ب یو نیورسٹی کے شعبہ ابلا غیا ت کے 15رکنی وفد نے بیوٹمز کا دورہ کیا۔اس موقع پر بیوٹمز کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ بیسک سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد جان اور شعبہ ما س کمیو نیکیشن کی چیئر پرسن سمیراذاکر نے وفد کو شعبہ ماس کمیونیکشن کے حوالے سے بریفننگ دی اس مو قع پر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلا غیات کے وفد کے ارکان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود باجوہ،ڈاکٹر لبنیٰ شاہین اور شافیا ء بھٹی نے بیوٹمز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے کم وقت میں معیاری تعلیم فراہم کر نے والے اداروں میں بیوٹمز کا شمار سر فہر ست ہے۔
تازہ ترین