• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی و خوشحالی اور پرامن معاشرے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے این پی نے گزشتہ ڈھائی سال میں بھرپور اقداقامات کئے تاہم سنگل لارجسٹ پارلیمانی پارٹی این پی کا خواب اور مقصد ہے عوا م ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری علی احمد لانگو ،صوبائی فنانس سیکرٹری موسی جان خلجی اور سعید سمالانی نے پود کلی چوک کلی ملک دین محمد اسٹریٹ میں 22اکتوبر کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے حوالے سے منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں نوجوانوں ،معززین علاقہ اورکارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی رہنماؤں نے کہاکہ این پی عوامی قومی جمہوری جماعت اور بلوچستان کے عوام کی نمائندہ ہے میر غوث بخش بزنجو بین الاقوامی سطح کے لیڈرتھے ان کی جدوجہد نے مظلوم و محکوم عوام کو شعور دیا اور حق حکمرانی کو سمجھنے میں مدد دی این پی بزنجو فلسفے کی امین ہے اور اپنی تمام تر توانائیاں شعور آگہی ،ترقی خوشحالی اورپرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے صرف کررہی ہے ۔
تازہ ترین