• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیے بغیر جامعہ بلوچستان کے معاملات درست نہیں ہوسکتے:طلباء تنظمیں

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کی طلباء تنظیموں پشتون ایس ایف ، بی ایس او ، بی ایس اوپجار، ایچ ایس ایف نے بی اے، بی ایس سی کے پولٹیکل سائنس کے پرچےکا آؤٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جو خدشات درست ثابت ہوئے جب تک بلوچستان یونیورسٹی سے کرپٹ عناصر کاخاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک یونیورسٹی کے معاملات بہتر نہیں ہو سکتے یہاں جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ طلباء تنظیموں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر انتظامی عملے کے خلاف اس لئے احتجاج کیا تھا کہ یونیورسٹی تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ مگر کوئی ہماری بات ماننے کو تیار نہیں تھا جس طرح پیپر وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کتنی اہل اور ان کی نا اہلی کی وجہ سے آج بلوچستان یونیورسٹی کا ملک بھر کی کمزور ترین یونیورسٹیوں میں شمار کیاجاتا ہے متعلقہ حکام اس کا فوری طور پر نوٹس لیں بصورت دیگر بلوچستان کی طلباء تنظیمیں بھر پور احتجاج کرینگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
تازہ ترین