• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش وزیر خارجہ بھی جنسی حملے کا شکار ہوئیں،’می ٹو‘مہم میں شریک

اسٹاک ہوم(جنگ نیوز)سوئیڈن کی وزیر خارجہ بھی جنسی حملے کا شکار ہوئی ہیں اور اس کا انہوں نےخود اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارگٹ ولسٹرام می ٹو مہم کا حصہ بن گئیں اور ان کاکہنا ہے کہ میں بدھ کو یورپی یونین کے سوشل میڈیا کے’’می ٹو‘‘ کا ہیش ٹیگ دیکھ کر حیران ہوئی اور اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ہزاروں خواتین اس مہم کا حصہ بنی ہیں،انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے یورپی رہنمائوں کی ایک اہم میٹنگ کے دوران جنسی حملے کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
تازہ ترین