• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محل ہندو مندر پر بنایا گیا ،بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ کا نیا شوشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندو رہنمائوں کی جانب سے شوشے چھوڑ کر مسلمانوں کی دل آزاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔ بعض اوقات ان کی عاقبت نا اندیش حرکتوں کی وجہ سے سانحات رونما ہوئے اور بڑے پیمانے پر خونریزی اور تباہی ہوئی۔ ایسی حرکتوںمیں حکمراں بی جے پی کے رہنما پیش پیش رہے۔ ایودھیا میں بابری مسجد کو رام جنم بھومی کہہ کر شہید کیا گیا جس کے نتیجے میں مسلم کش فسادات ہوئے اور سیکڑوں جانیں ضائع گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانپور سے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ ونے کاتیار نے دعویٰ کیا ہے کہ آگرہ میں تاج محل ایک ہندو مندر پر تعمیر کیا گیا ہے۔ کاتیار ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کی تحریک میں پیش پیش رہے تھے۔ ونے کا تیارنے کہا تاج محل دراصل تیجو محل شیوا مندر ہے جہاں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی ملکہ ممتاز محل کو دفن کیا۔ کاتیار کے مطابق تیجو محل ہندو راجائوں نے تعمیر کیا اور طرز تعمیر اسکی گواہی دیتا ہے۔ اس معروف یادگار پر شاہ جہاں نے قبضہ کیا۔
تازہ ترین