• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر اعظم کی ایل او سی پر تعینات فوجیوں کیساتھ دیوالی

نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کا تہوار لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات بھارتی فوجیوں کے ساتھ منایا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورا کے گوریز سیکٹر پہنچے جہاں انہوں نے فوجی اہلکاروں اور افسران سے ملاقات کی اور مٹھائی تقسیم کی۔نریندر مودی نے ٹویٹر کے ذریعے دیوالی کا تہوار فوجیوں کے ساتھ منانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارنے سے مجھے نئی طاقت ملی اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اہلکار باقاعدگی سے یوگا کرتے ہیں۔نریندر مودی اس سے قبل بھی دیوالی کا تہوار فوجی اہلکاروں کے ساتھ منا چکے ہیں، جبکہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی دیوالی بھی کشمیر میں منائی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول کے اطراف کے علاقے کا ایسے وقت میں دورہ کیا، جب بھارتی فورسز گزشتہ چند روز سے مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے تقریباً روز ہی پاکستانی سیکٹرز میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین