• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور یورپی یونین کے ایٹمی مذاکرات پھر شروع

ممبئی (اے پی پی) بھارت اور یورپی یونین نے سویلین جوہری معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کردیئے، فریقین نے 2009ءمیں معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ معاملہ التوا کا شکار رہا۔ جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز سے آئے ہوئے یورپی یونین کے ماہرین نے ممبئی میں بھارتی جوہری محکمہ کے حکام سے اس معاملے پر بات چیت کی ۔ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سویلین جوہری معاہدے میں کئی امور کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں نیوکلیئر سیفٹی اور ”نان پاور ٹیکنالوجی“ شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اپنی بحریہ کے ذریعے عالمی ادارہ خوراک کے افریقی ملکوں کو جانے والے جہازوں کو سمندری حدود میں سکیورٹی فراہم کریں۔
تازہ ترین