• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:چوٹی کاٹنے کے واقعات میں نیشنل کانفرنس ملوث ہے،پی ڈی پی

کراچی(جاوید رشید)وادی میں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کی لہر کے بیچ حکمران جماعت پی ڈی پی نے چوٹی کاٹنے کے واقعات میں نیشنل کانفرنس کو ملوث ٹھہرا تے ہو ئے انکشاف کیا کہ خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کا مقصد وادی میں ایک مرتبہ پھر2016کی ایجی ٹیشن کھڑا کر نا ہے کیوں کہ عدم استحکام اور نامساعد حالات سے نیشنل کا نفرنس کے سیاسی مفادات وابستہ ہیں ۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل سی یاسر ریشی نے خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے شرمناک واقعات کے پیچھے نیشنل کا نفرنس کے ہاتھ ہو نے کا دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار سے باہر رہ کر اب بوکھلاہٹ کی شکار ہو چکی ہے اور اب ایسی شرمناک حرکت کا ارتکا ب کررہی ہے۔
تازہ ترین