• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے‘ ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (اے پی پی/نیوزایجنسیاں)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی سے خطے میں امن وسلامتیکو خطرہ لاحق ہے۔پاکستان،بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سےعالمی توجہ ہٹانےکیلئےایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے۔تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کو عالمی امن و سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کنٹرول لائن پر صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو لائی چاک سے ملاقات میں ان کی توجہ کنٹرول لائن کی صورتحال کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران اب تک بھارت نے کنٹرول لائن کی 1137خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 47 بے گناہ شہری شہید اور 159 زخمی ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے۔
تازہ ترین