• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ مسترد ،پاسداران انقلاب ایران کا میزائل پروگرام میں تیزی لانے کا اعلان

تہران (جنگ نیوز) پاسداران انقلاب ایران نے امریکا اور یورپی یونین کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے:’’ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو توسیع دی جائے گی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاسداران انقلاب کے خلاف معاندانہ حکمتِ عملی کے ردعمل میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی‘‘۔ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں میزائل تجربات کے ردعمل میں ایران کے خلاف یک طرفہ طور پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔امریکا ایران سے یہ مطالبہ کرتا چلا آرہا ہے کہ وہ اپنے میزائلوں کو مزید ترقی دے اور نہ جوہری بم لے جانے کی صلاحیت کا حامل بنائے۔جبکہ ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔اس کے یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور نہ اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین