• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کو تنہا نہیں کیا جانا چاہئے،تنازع مذاکرات سے طے کیا جائے، پیوٹن

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کو تنہائی کا شکار نہیں کیا جانا چاہئے، انہوں نے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جاری جوہری تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔جمعرات کے روز سوچی میں غیر ملکی مہمانوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے بڑھتے ہوئے تنازع سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایک خودمختار ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو مذاکرات کے زریعے حل کرنا چاہئے، اسے تنہا نہیں کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین