• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیر قانونی تارکین کی تعداد 55لاکھ سے تجاوز کرچکی

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی) پاکستان دنیا کے 202ممالک کے غیر قانونی تارکین رکھنے والا ملک بن چکا ہے پاکستان میں غیر قانونی تارکین کی تعداد 55لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس پر یہ امر تعجب خیز ہے کہ 2011پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کرنے والے ادارے نیشنل ایلئینر رجسٹریشن اتھارٹی (نارا )بتدریج غیر فعال ہوتا چلا گیا اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن بند ہوگئ پاکستان نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی اسلام آباد میں حال ہی میںقائم کئے گئے نارا ڈپارٹمٹ کے نئے سربراہ سہیل جہانگیر نےجنگ کو بتایا کہ رجسٹریشن 2011سے بند ہے تاہم 202 ممالک کے رجسٹرڈ غیر قانونی تارکین وطن کا ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے مگر ان کے رجسٹریشن کی تجدید نہیں ہوئی ہم انہیں ہر صورت میں ڈھونڈ نکالیں گے اور کراچی سمیت پورے ملک میں نارا کے نئے دفاتر قائم کئے جائیں گے جن کے پاس اپنی پولیس فورس ہوگی دوسری طرف غیر قانونی تارکین وطن کا معاملہ پاکستانی شہریت کے حصول اور سیاست کی نظر ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے مشکل نظر آتا ہےجبکہ کراچی میں نارا کے ایک سینئر سابق افسر کا الزام ہے کہ 2011میں صرف کراچی میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 18لاکھ تھی جو اب بڑھ چکی ہے تجدید نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرلیا ہے متعدد نے تو بڑے کاروباری ادارے کھول لئے ہیں ان میں اکثریت افغان اور بنگلا دیش سے ہے۔
تازہ ترین