• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس کا ماضی سے اطلاق لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،سیکشن 2 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

لاہور(نمائندہ جنگ)نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج میں کر دیا گیا اور اسکے سیکشن دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، جس پر ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ارشد حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 2کے تحت اس کا اطلاق یکم جنوری 1985 سے کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت کسی بھی قانون کا اطلاق اس کی منظوری سے قبل نہیں کیا جاسکتا، قانون منظوری کے دن سے ہی لاگو ہوگا اور ماضی پر اطلاق نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین