• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر سندھ زون ایف آئی اے امیر شیخ کے حکم پر ادارے کے مختلف رینک کے 40؍ ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جمعرات کو جاری کیے گئے۔ زیادہ تر تبادلے ایئرپورٹ امیگریشن میں کیے گئے ۔ 40؍ میں سے 2؍ ملازمین کا تعلق سکھر اور حیدرآباد سے ہے جبکہ باقی کراچی کے مختلف سرکلز میں تعینات ہیں۔ تبدیل شدہ ملازمین میں 12 ؍ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6؍ ہیڈ کانسٹیبل، 8؍ کانسٹیبلز ، 5؍ ایل ڈی سی اور 2؍ یو ڈی سی شامل ہیں۔ 40؍ میں سے 19؍ کے تبادلے مختلف سرکلز میں کیے گئے ہیں اور 19؍ کے ہی مختلف سرکلز سے ایئرپورٹ امیگریشن میں کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین