• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیراطلاع آمد،گورنر سندھ کو گارڈز نے روکدیا،مریم نوازنے فون کرکے دوبارہ بلایا

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) بغیر اطلاع آمد پر گورنر سندھ کو گارڈز نے روک دیا، مریم نواز نے فون کرکے دوبارہ بلایا، محمد زبیر کی مریم نواز سے ملاقات میں احتساب عدالت کی کارروائی پر بات چیت کی، ظہرانے میں بھی شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ایف سکس میں واقع چودھری منیر کی رہائش گاہ پہنچیں ۔دانیال عزیز،طلال چودھری،مریم اورنگزیب اور کچھ ارکان پارلیمنٹ بھی ان کے ہمراہ رہائش گاہ کے اندر موجود تھے جو احتساب عدالت میں کارروائی پر غیر رسمی مشاورت کر رہے تھے۔

اسی دوران گورنر سندھ محمد زبیر بغیر اطلاع مریم نواز سے ملاقات کیلئے آگئے مگر سکیورٹی گارڈزنے گیٹ نہیں کھولا ۔جس پرگورنر سندھ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے ۔مریم نواز نے فوری نوٹس لیا اورگورنر سندھ کو ٹیلی فون کر کے دوبارہ بلایا گیا اور وہ تقریبا ًپانچ منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ پہنچ گئے اور انہیں اندر لے جایا گیا جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی اور احتساب عدالت کی کارروائی پر بات چیت کی، وہ ظہرانے میں بھی شریک ہوئے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہر ہ اورنگزیب کی قیادت میں راولپنڈی سے 40 سےزائد مسلم لیگی خواتین کا ایک گروپ جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی ناکہ پر وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگاتا رہا۔

تازہ ترین