• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا ہے،کارکن تیاری کریں،زرداری

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف،

میاں منظور وٹو، چوہدری منظور، چوہدر اسلام گِل، رانافاروق سعید خان اور رانا شاہجہاں بھٹی اور دیگر شامل ہیں،سوات سے تعلق رکھنے والےسابق صوبائی وزیر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز سے ان کے حلقوں کے حالات کے بارے میں دریافت کیا اور پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی زورو شور سے تیاریاں شروع کریں، یونین کونسل اور پولنگ سٹیشن تک پارٹی کو منظم کریں اور ابھی سے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت شروع کریں۔

تازہ ترین