• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ کی درخواست ،مزید بحث کیلئے 4نومبر کو وکلا کی طلبی

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی سول عدالت نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پاناما پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر عدالتی دائرہ سماعت سے متعلق فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہور کی سول عدالت کے جج عبدالغفار نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا۔

تازہ ترین