• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹلرسن کادورہ پاکستان،حکومت نے ’’ڈو مور‘‘لیکچر پر تیاری کرلی

Todays Print

اسلام آباد(ماریانہ بابر)پاکستان امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے،دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ یہ دورہ ستمبر میں ہونےوالی وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی اہم ملاقات کا نتیجہ ہے، ٹلرسن دورے کیلئے حکومت تیار ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکا کے ’’ڈو مور ‘‘لیکچر کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں لیکن اسے منظر عام پر نہیں لایا جارہا، پاکستان امریکا کے کچھ بیانات سے نالاں ہے،دفتر خارجہ نے ٹلرسن کے دورے کے بارے میں تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اگلے ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے،اقوام متحدہ کیلئے امریکی سفارتکار نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پاکستان عرصے سے امریکہ کا پارٹنر ہےاور اسے ہم اہمیت دیتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس یا کسی بھی حکومت کیلئے یہ برداشت نہیں کریں گے کہ وہ امریکہ کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرے‘‘دفتر خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں امریکی سفارتکار کے بیان پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مثبت اقدامات کی طرف توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین