• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق تھائی وزیراعظم کے بیٹے پر فرد جرم عائد

Todays Print

بنکاک(جنگ نیوز)تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کے بیٹے پر کرپشن الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھاکسن شینا وترا کے بیٹے پانتھن گیٹ شینا وترا پر سال 2004 میں 10 ملین بہات (3 لاکھ امریکی ڈالرز)کا چیک لینے کا الزام ہے اور اس کا تعلق اس 9.9 ارب بہات کے قرضے سے ہے جو ان کے والد کے دورہ حکومت میں بینک سے لیا گیاتھا۔پانتھن گیٹ نے مذکورہ معاملے پر موقف سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین