• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 4پشاور ضمنی الیکشن ، امن وامان برقرار رکھنےکیلئےفوج کی تعیناتی کے احکامات جاری

Todays Print

اسلام آباد( طاہر خلیل)الیکشن کمیشن نے این اے 4 پشاور کے ضمنی الیکشن میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ پاک فوج کے جوان 24 سے 27 اکتوبر تک حلقے میں تعینات رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے متعلقہ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان کوئی بھی بے قاعدگی یا بے ضابطگی پریذائڈنگ افسر کے علم میں لائیں گے جو کاروائی کی ہدا یت دے گا۔ پریذائڈنگ افسر کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لینے پر پاک فوج کے جوان متعلقہ فوجی افسر کو مطلع کریں گے۔ فوجی جوان بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اسلام آباد سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تک ترسیل کویقینی بنائیں گے۔ 21 اکتوبر سے انتخابی عمل مکمل ہونے تک بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہوگی۔این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن 26 اکتوبر کو ہوگا۔

تازہ ترین