• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے‘وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شاہد خاقان عباسی نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں۔دریں اثناءشاہد خاقان عباسی نے بین المذاہب اور بین العقیدہ ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔
تازہ ترین