• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں خواتین پر ہونے والے حملوں کا سلسلہ کورنگی تک پھیل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں خواتین پر ہونے والے حملوں کا سلسلہ ضلع کورنگی تک پھیل گیا،سعود آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے لڑکی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر 20سالہ (ج) نامی لڑکی گھر سے ٹیوشن سینٹر جا رہی تھی کہ اس دوران بنا ہیلمٹ پہنے موٹر سائیل سوار نے اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس سے اسکی ہتھیلی کی پشت پر معمولی زخم آیا ۔پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا ہے وہ سہ پہر3بجکر40منٹ پر ماڈل کالونی بوستان رضا سے اکیڈمی ٹیوشن پڑھنے آ رہی تھی ،جیسے ہی وہ ریلوے لائن کراس کر کے سروس روڈ پر پہنچی تو اس دوران ایک لڑکا جسکی عمر20سے22برس تھی اور اس نےسفید ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنی ہوئی تھی اور سی ڈی 70موٹر سائیکل پر سوار تھا نے اسے کسی چیز مجھ پر حملہ کیا اور ملیر ھالٹ کی طرف فرار ہو گیا ۔واقعہ کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
تازہ ترین