• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ اسپتال کے مطابق فرنٹیئر کالونی کے رہائشی 21 سالہ ہاشم خان کو منگل کو تیز بخار کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جس کے خون کے طبی تجزیوں کی رپورٹ آنے پر اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے اور اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین