• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اتوار کو لاہور پہنچیں گے،فردِجرم پر مشاورت کرینگے، جلسہ ٔعام کا بھی امکان

لاہور ( نمائندہ جنگ،ایجنسیاں ، مانیٹرنگ سیل) احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہ اتوار22 اکتوبر کی صبح قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ ائیرپورٹ سے وہ جاتی امرا جائیں گے ۔ جہاں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا جس میں وہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کریں گے، اورفرد جرم عائد کئے جانے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائی گی ۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف جلسہ ٔ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین