• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی احتساب عدالت آنےکا تو وہی بتائیں گے،کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کی احتساب عدالت آنے کا تو وہی بتائیں گے۔ جمعرات کو مریم نواز کے نیب عدالت پہنچنے کے بعد کیپٹن صفدر بھی پنجاب ہائوس سے احتساب عدالت پہنچ گئے تھے ۔ان کے ہمراہ کارکن بھی بڑی تعداد میں تھے جو نعرے لگاتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے اسحاق ڈار استعفی دیں گے یا نہیں، اس سوال پر کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں معیشت ڈوب جائے؟ سابق وزیراعظم جمعرا ت کو بھی پیش نہیں ہو ئے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مریم نواز خصوصی پرواز کے ذریعہ لاہور سے اسلام آباد پہنچیں۔
تازہ ترین