• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، کراچی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹس، آپریٹرز 31اکتوبر تک پیشکشیں دے سکیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پاکستان نے کراچی، لاہور اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹس کیلئے بین الاقومی شہرت کی حامل آپریٹر کمپنیوں سے درخواستیں منگوانے کی تاریخ 16اکتوبر سے بڑھا کر 31اکتوبر 2017کر دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی سے انٹرنیشنل فرموں نے پیشکشیں دینے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع مانگی تھی جو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں منظور کرلی گئی، ایوی ایشن ڈویژن نے اس سے پہلے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ، کراچی اور لاہور کےہوائی اڈوں کا بین الاقوامی طور پر مسلمہ آپریٹروں کے ذریعے پراسس شروع کیا تھا، مگر اس وقت بہت کم انٹرنیشنل کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی، صرف ایک پیشکش آئی تھی جو پاکستان کی حکومت کے رولز کو کوالیفائی نہ کرسکی، اب تک ترکی، فرانس اور چین کی بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا جدید انتظام انصرام چلانے والی ماہر فرموں نے پیشکشیں جمع کرائی ہیں،31اکتوبر کے بعد وفاقی حکومت ان پیشکشو ں کا شفاف جائزہ لے گی اور میرٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انتظامات عالمی معیار کے مطابق چلانے کے لئے حتمی فیصلہ کرے گی۔
تازہ ترین