• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نیشنل فٹ بال لیگ سے حسد رکھتے ہیں، پاکستانی نژاد ارب پتی تاجر

نیویارک (اے ایف پی) پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان جیکسن ویلے جیگوارز کے سربراہ شاہد خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ این ایف ایل (نیشنل فٹبال لیگ) سے حسد کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ذاتی حملے کرکے این ایف ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلش فٹبال کلب فلہام کے سربراہ نے این ایف ایل کے مالکان کے اجلاس میں کیا۔ ٹرمپ کی جانب سے لیگ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کھیل کے آغاز سے قبل کھلاڑی امریکی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوں جس کے حوالے سے این ایف ایل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ شاہد خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرمپ کا ذاتی مسئلہ ہے، انہوں نے امریکی اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ متحد کرنے والے نہیں بلکہ تفرقہ پھیلانے والے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے2014 میں این ایف ایل کی ٹیم بوفیلو بلز کی خریداری میں ناکامی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ اسی وجہ سے این ایف ایل کو ذاتی حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔  
تازہ ترین