• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیرقتل ، ملزمان کی نظربندی کیخلاف پٹیشنز ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کوارسال

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے بے نظیر قتل کیس میں بری ہونے ملزمان کی طرف سے نظربندی کے خلاف رٹ پٹیشنز ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر جلد از جلد فیصلہ کریں۔ عدالت عالیہ نے نظر بندی کے خلاف رٹ پٹیشنز کو ہی ری پریزینٹیشن قرار دیتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوانے کی ہدایت کی۔اڈیالہ جیل میںنظر بند ملزمان شیر زمان،حسنین گل اور رفاقت حسین نے ملک جواد خالد ایڈو و کیٹ اور راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے نظر بندی کو چیلنج کیا ہوا تھا ۔جمعرات کو جسٹس محمد طارق عباسی نے سماعت شروع کی تو کی ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ملز ما ن کی نظر بندی کے حوالے سے جواب داخل کرایا۔ عدالت عالیہ نےریمارکس دئیے کہ اگر درخواست گزار یہ سمجھتے ہیں کہ نظر بندی کا فیصلہ عدالتی احکامات کے برعکس ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔جس پراسسٹنٹ ایڈوو کیٹ جنرل پنجاب ندیم بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی ایک ماہ کی نظر بندی کا حکم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیا تھا۔جس کو چیلنج کیا گیا ہے۔لیکن اس کی مدت گزر چکی ہے جس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے دو ماہ کی نظر بندی کا حکم جاری کیا تھا جو آئندہ ماہ ختم ہوگا۔لیکن اس کو چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔اس لئے رٹ پٹیشنز غیر موثر ہونے پر خارج کی جائیں۔جس پرعدالت عالیہ نے نظر بندی کے خلاف دائرتین درخواستیں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھجواتے ہوئے کہاکہ مناسب وقت میں میرٹ پر فیصلہ کریں۔
تازہ ترین