• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالی بھیڑوں کو ایف آئی اے سے فارغ کیاجائے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز دورے کے دوران وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے ایف آئی اے میں زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کی جائے اور کالی بھیڑوں کو ایف آئی اے سے فارغ کیاجائے۔ایف آئی اے سائبر کرائم روکنے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم نو کی جائے اسے مثالی ادارہ بنایا جائے، نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کرکے دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیاجائے۔
تازہ ترین