• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، شریف خاندان کے علاوہ پانامہ میں شامل دیگر افراد کے احتساب کیلئےدرخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا احتساب کرنے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین عوام دوست پارٹی انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں وزیر اعظم پاکستان، سپیکر قومی اسمبلی ،چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے علاوہ دیگر افراد کا احتساب نہ کرنے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پانامہ پیپرزمیں 300 سے زائد افراد کے نام سامنے آئےتھے لیکن شریف خاندان کے علاوہ دیگر افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا۔  
تازہ ترین