• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید نظر بندی، وفاقی حکومت نے عدالت سےجواب کیلئے مہلت طلب کر لی

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مذکورہ درخواست پرسماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیاکہ اٹارنی جنرل پاکستان بیرون ملک گئے ہیں لہذا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے۔اس موقع پر حافظ سعید اور ساتھیوں کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے سوال کیا کہ کیا وہ پنجاب حکومت کے خلاف کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر ہر جانے کا دعوی دائر کر سکتے ہیں؟جس پر عدالت نے کہا کہ بالکل آپ پنجاب حکومت کے خلاف ہر جانے کا دعوی دائر کر سکتے ہیں۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اس کے باوجود حکومت نے نظر بندی میں 90 روز کی توسیع کردی ہے جو غیر قانونی ہے۔
تازہ ترین