• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ نہ ملنے پر ن لیگی خواتین ایم این ایز کا دھرنا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) مریم نوازاور کیپٹن(ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر(ن)لیگ کی خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ نہ ملنے پر دھرنا دیا۔احتساب عدالت کی جانب سے جمعرات کو عدالت میں داخلے کے لیے 15 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی تھی اور فہرست کے مطابق ہی لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تاہم وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر خواتین ممبران کو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا۔پولیس اہلکاروں نے طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کو بھی اندر نہیں جانے دیا جس کے بعد خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قائم چیک پوسٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تو مسلم لیگ کے کارکنان ان سے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ چکے تھے۔
تازہ ترین